اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے قائدین کی سردار ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر قومی ..
تازہ ترین : 1

اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے قائدین کی سردار ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبادکباد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)صدر اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ ذاکر الرحمن صدیقی اور جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں سردار ایاز صادق کو دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی مسلسل کامیابیوں سے ثابت ہوا کہ پارلیمینٹیرین اور عوام نے ”الزام خاں “اور جمہوری اور جمہوری عمل میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ دے کر واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں امن اور ترقی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے یوم اقبال کے موقع پر نوجوانوں سے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر ملک بنانے والوں کا راستہ علامہ اقبال کی تعلیمات اور کلام سے راہنمائی حاصل کرتے ہوئے روکاجائے اور اقبال کے خواب کی تعبیر کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کی عبرت ناک شکست سے تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔

انسانی حقوق کے علمبردار ادارے اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی عوام کی ترجمانی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کی سالمیت کیلئے پاکستان کے کردار کا عہد کر کے امت مسلمہ کے اتحاد کی بنیاد مضبوط کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمین الشریفین کیلئے ہر کلمہ گو تیار ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 15:29:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں