ایاز صادق پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی حکومت کے دور اقتدار میں دوبار منتخب ہونے والے سپیکر بن گئے

پیر 9 نومبر 2015 15:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی حکومت کے دور اقتدار میں دوبار منتخب ہونے والے سپیکر بن گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ایاز صادق 268 ووٹ لے کر دوسری بار سپیکر قومی اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے شفقت محمود 31 ووٹ لے سکے یہ پاکستان میں پارلیمنٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا جب ایک ہی حکومت کے دور اقتدار کے دوران ایاز صادق ایاز صادق دو دفعہ منتخب ہونے والے سپیکر بن گئے۔