Live Updates

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا ‘ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

پیر 9 نومبر 2015 15:28

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا ‘ غیر ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا،امریکی اوبی ایجنٹ لیوک جن کلوو کے ساتھ جمائما کے انتہائی سنجیدہ تعلقات ہیں اور ان کی منگنی کسی بھی وقت متوقع ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف ،ایشین ایجز اور بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی اے کے مطابق تحریک انصاف کے چےئرمین عمرن خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ان کے متوقع شوہر امریکی اوبی ایجنٹ ہیں جن کا نام لیوک جن کلو وہے،جمائما اپنے نام کی تبدیلی کے بارے میں اس لئے بھی ہچکچاہٹ کا شکار تھیں کیونکہ ان کے چھوٹے بھائی بین گولڈ سمتھ نے حال ہی میں ایک برطانوی ماڈل جمائما جونز سے منگنی کے نام سے پکارا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمائما لکھتی ہیں کہ انہیں یہ بات پسند نہیں کہ لو گ انہیں بڑی جمائما یا اولڈ جمائما سمتھ کہہ کر مخاطب کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان کے امریکی اوبی ایجنٹ لیوک جن کلوو کے ساتھ انتہائی سنجیدہ تعلقات ہیں اور ان کی منگنی کسی بھی وقت متوقع ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق جمائما جو کہ دوبچوں کی ماں ہے اسے کبھی بھی خوش نہیں دیکھا گیا‘ وہ کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھی جس کے ساتھ وہ مکمل خوش رہ سکے۔ 42 سالہ جین کلووحال ہی میں نیویارک گئے جہاں وہ اپنے والد کی اوبی ایجنسی کے لئے کام کرتے ہیں۔ اب انہوں نے 36 سالہ جمائما کے ساتھ بانڈسٹریٹ پر شاپنگ بھی کی اور وہ انگوٹھی کیلئے کئی جیولری کی دکانوں پر بھی گئے۔ ان کے قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ مہینوں میں شادی کرنے کا پروگرام بنارہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :