پا کستان رینجرز اور بی ایس ایف حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ، سیز فائر بر قرار رکھنے پر اتفاق

پیر 9 نومبر 2015 15:28

جموں/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) پا کستان ر ینجرز اور با رڈر سیکیو رٹی فورسز(بی ایس ایف ) کے کمانڈروں کے درمیان مقبو ضہ کشمیر کے ضلع سا مبا میں فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دونوں جانب سے سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے سینیئر آ فیسر نے نام ظا ہر نہ کر نے کی شر ط بتا یا کہ ضلع سامبا میں بین الاقوا می سر حد پر آر ایس پورا سیکٹر میں اوکٹر یو پوسٹ پر بی ایس ایف کے فیلڈکما نڈرز اور پا کستان رینجرز کے چار رکنی وفد کے ما بین ملا قات ہو ئیجس میں سیز فا ئر بر قرار ر کھنے کے معاملات پر گفتگو کی گئی ۔

دو نوں جانب سے سیز فا ئر بر قرار ر کھنے پر اتفاق کیا گیا ۔وا ضح رہے کہ اسی سیکٹر میں 3نو مبر کو بھی دونوں اطراف میں فلیگ میٹنگ منعقد ہو ئی تھے ،بین الاقوامی با رڈر کے دونوں اطراف کے کسان فصل ر بیع اور خر یف کی کٹا ئی میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :