شعیب اختر نے ایک با ر پھر آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس ..
تازہ ترین : 1
شعیب اختر نے ایک با ر پھر آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے ..

شعیب اختر نے ایک با ر پھر آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کو چیلنج دے دیا

ہیوسٹن(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء )قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے ایک با ر پھر آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کو چیلنج دے دیا ہے ۔ کرکٹ آل سٹار ٹی ٹونٹی کے ہیوسٹن میں شیڈول دوسرے میچ سے قبل اپنے ایک وڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شائقین انہیں جیک کیلس او ر میتھیو ہیڈن کے خلاف باؤنسر ز کرتے دیکھنے کے لیے بے چین ہوں گے او ر وہ خود بھی اس مقابلے کے لیے بے تاب ہیں ۔ ویڈیو کے آخری میں سپیڈ سٹار سابق انگلش آف سپنر گریم سوان کے ہمراہ ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعرے لگاتے نظر آتے ہیں جب کہ اس کے ساتھ وہ اس بات کا بھی عندیہ دیتے ہیں کہ سوان اگلے میں ان کی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 15:15:27

اپنی رائے کا اظہار کریں