پینٹ اور کوٹنگ انڈسٹری کیلئے لاہور میں”گرینڈنیٹ ورکنگ ایونٹ“کا انعقاد

پیر 9 نومبر 2015 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان کوٹنگ شونے اپنے موجودہ مقامی اور بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے ،کاروباری روابط بڑھانے اور مستقبل کے ممکنہ شراکت داروں کیلئے ماضی کی روایت کی برقرار رکھتے ہوئے آواری ہوٹل لاہور میں ”گرینڈنیٹ ورکنگ“ایونٹ کا انعقاد کیا،لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیخ محمد ارشد نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،اس موقع پرپینٹ،کوٹنگ اس سے متعلقہ اور دیگر صنعتوں کے نمائندگان اور صحافی بھی موجود تھے، تقریب میں مقامی اور بین الاقوامی کاروباری شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی،مہمان خصوصی شیخ محمدارشدنے بزنس کمیونٹی خاص پینٹ اور کوٹنگ انڈسٹری سے وابستہ افراد سے رابطہ بڑھانے کیلئے پاکستان کوٹنگ شوکی کوششوں کو سراہا،چیمبرآف کامرس کے صدرنے کہا کہ” پاکستان کوٹنگ شونے صنعتی شعبہ کو وسیع ترفوائدحاصل کرنے کیلئے کام کرنے کا ایک ماڈل فراہم کیا ہے“انہوں نے کہا کہ” ہم سب کو اس رجحان کی پیروی کرنی چاہیے،صرف اسی طریقہ سے ہم ایک دوسرے کے مسائل بہتر طور پرسمجھ کرمتفقہ حل سامنے لانے کے قابل ہونگے“ان کے مطابق ”پاکستان کوٹنگ خوشحالی اورپرعزم نموکیلئے شراکت داروں کے مضبوط حلقے بنارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :