وویمن پیکج کے تحت خواتین کے تعلیمی اداروں میں کنٹینر کا ٹھیکہ صرف خواتین کنٹریکٹرکو ..
تازہ ترین : 1

وویمن پیکج کے تحت خواتین کے تعلیمی اداروں میں کنٹینر کا ٹھیکہ صرف خواتین کنٹریکٹرکو دیا جارہاہے‘ ڈاکٹر آمنہ امام

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)سیکرٹری برائے ترقی خواتین پنجاب ڈاکٹر آمنہ امام نے کہا ہے کہ وویمن پیکج کے تحت خواتین کے تعلیمی اداروں میں کنٹینر کا ٹھیکہ صرف خواتین کنٹریکٹرکو دیا جارہاہے۔ یہاں اپنے دفتر میں ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر خواتین کے تمام تعلیمی اداروں میں قائم کنٹینر پر صرف خواتین ورکرز کام کررہی ہیں اور مانیٹرنگ کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جارہاہے کہ کنٹین کا نیا ٹھیکہ دیتے وقت صرف خواتین کنٹریکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 15:02:47

اپنی رائے کا اظہار کریں