سلمان خان ”پریم رتن دھن پایو“اور ”سلطان“ کے بعد تیسری فلم کی تیاریوں میں مصروف
تازہ ترین : 1
سلمان خان ”پریم رتن دھن پایو“اور ”سلطان“ کے بعد تیسری فلم کی تیاریوں ..

سلمان خان ”پریم رتن دھن پایو“اور ”سلطان“ کے بعد تیسری فلم کی تیاریوں میں مصروف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹارآجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی پرموشن اور ”سلطان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان دو بڑے پروجیکٹس میں مصروف ہونے کے باوجود اداکار کی طرف سے تیسری فلم کے سکرپٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے تاحال فلم سائن نہیں تاہم سکرپٹ پر کام جاری ہے۔

اداکار نے ”پریم رتن دھن پایو“ کے متعلق بتایا کہ اس فلم میں آپکو سورج برجاتیاکی ڈائریکشن میں بنی ”میں نے پیار کیا“، ”ہم آپ کے ہیں کون“ اور”ہم ساتھ ساتھ ہیں “ کی جھلک ضرور نظر آئے گی۔49سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ سورج برجاتیا اس دنیا میں موجود بہترین انسانوں میں سے ایک ہیں، جو لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے کے فن سے بخوبی آشنا ہیں۔”پریم رتن دھن پایو“ میں شہزادے کے کردار کے بعد سپر سٹار ”سلطان “ میں پہلوان کا کردارادا کرتے نظر آئیں گے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 14:57:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں