پریم رتن دھن پایو ، صرف سلمان خان کیلئے بنائی‘ سورج برجاتیا
تازہ ترین : 1
پریم رتن دھن پایو ، صرف سلمان خان کیلئے بنائی‘ سورج برجاتیا

پریم رتن دھن پایو ، صرف سلمان خان کیلئے بنائی‘ سورج برجاتیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر سورج برجاتیا کا کہنا ہے کہ انھوں نے ”پریم رتن دھن پایو“ صرف سلمان خا ن کیلئے تیار کی ہے۔فلم ڈائریکٹرنے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 49سالہ اداکار لوگوں کی سوچ کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے سلمان خان اور سورج برجاتیا16سال کے وقفے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں اس مرتبہ بھی شائقین سلمان خان کو پریم کے روپ میں دیکھ دم بخود رہ جائیں۔51سالہ ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھاکہ اگرچہ آجکل فلم انڈسٹری میں بہت سے نوجوان اداکار بھی عمدہ کار کردگی کامظاہرہ کر رہے ہیں تاہم انھیں صرف سلمان خان کو ہی پریم کے روپ میں دیکھنا پسند ہے۔سورج برجاتیا کا کہنا تھا کہ میں عوام کو اپنے پیغام میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ فلم دیکھیں یا نہیں تاہم اس دیوالی پر اپنے گا?ں ضرور جائیں اور اپنے پیاروں سے ملیں۔

”پریم رتن دھن پایو“ کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور، نیل نتن مکیش، ارمان کھولی اور سوارا بھاسکرکے نام شامل ہیں۔سلمان خان کی ”پریم رتن دھن پایو“12نومبر کو ملک بھر کے سینما?ں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 14:48:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں