مسلم لیگ نواز برسراقتدارآکرسب سے زیادہ توجہ یونین کونسل گوجرہ پردے گی ‘ اس وقت یونین کونسل میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت مسلسل بیروزگاری کی وجہ سے شدید ڈپریشن ‘ فرسٹریشن کاشکارہوچکی ہے

صدریوتھ ونگ (این ) یوسی گوجرہ محمدعلی مغل کا بیان

پیر 9 نومبر 2015 14:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ نواز برسراقتدارآکرسب سے زیادہ توجہ یونین کونسل گوجرہ پردے گی ‘ اس وقت یونین کونسل میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت مسلسل بیروزگاری کی وجہ سے شدید ڈپریشن ‘ فرسٹریشن کاشکارہوچکی ہے ‘ان خیالات کااظہارصدریوتھ ونگ (این ) یوسی گوجرہ محمدعلی مغل نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے چارسالوں میں سب سے زیادہ یونین کونسل گوجرہ کے ساتھ سوتیلا پن کیا ہے ‘ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ‘ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز عوام کی مسیحاجماعت ہے جوپختہ نظریات کی حامل جماعت ہیں ‘ حلقہ ایک کوٹلہ مسلم لیگ نواز کاگڑھ بن چکا ہے ‘ یونین کونسل گوجرہ سے مسلم لیگ نواز کو بھاری اکثریت سے آمدہ انتخابات میں کامیابی دلائیں گے ‘ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے عوام عاجز آچکے ہیں حکمرانوں کی دوڑ کرپشن کے پیچھے ہے انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ‘ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر کرپشن کے مرتکب حکمرانوں سے پائی پائی کاحساب لے گی ‘ عوامی حقوق کی آبیاری کیلئے جاندار کرداراداکرے گی ۔

متعلقہ عنوان :