عنقریب آزادکشمیر سے علی بابا اورچالیس چوروں والا کھیل کا قلع قمع ہونیوالاہے ‘ پی پی حکومت نے قلیل عرصہ کو غنیمت سمجھ کر لوٹ گھسوٹ ، کرپشن ، اقربا پروی ، اور گورننس کی تباہی کی وہ مثال قائم کی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نوازمظفرآباد آصف مصطفائی کا بیان

پیر 9 نومبر 2015 14:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) عنقریب آزادکشمیر سے علی بابا اورچالیس چوروں والا کھیل کا قلع قمع ہونیوالاہے ‘ پی پی حکومت نے قلیل عرصہ کو غنیمت سمجھ کر لوٹ گھسوٹ ، کرپشن ، اقربا پروی ، اور گورننس کی تباہی کی وہ مثال قائم کی ہے جس کی ماضی قریب میں کوئی بھی مثال پیش کرنا ممکن نہیں دفاتر اور دارالحکومت سے پوسٹوں کی منتقلی کا سلسلہ اگر نہ روکا گیا تو عوام حکمرانوں کے دفاتر کا گھیراؤ کر سکتے ہیں کرپشن مافیا نے اگراپنے گھناؤنے اقدامات بند نہ کئے توکسی بھی انتہائی اقدام سے نہیں رکیں گے ان خیالات کا اظہارجنرل سیکرٹری مسلم لیگ نوازمظفرآباد آصف مصطفائی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کو کرپشن کے سوا کوئی کام نظر نہیں آتا عوامی حقوق حاصل کرنے میں لیت و لعل سے کام لینے والے حکمران عوام کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے واٹر سپلائی سکیموں میں میگا کرپشن کا منصوبہ بنانے والے حکمران کامیاب نہیں ہو ں گے نیلم سے مظفرآباد واٹر سپلائی سکیم کی کاروائی منتقل کر کے کروڑوں روپے کمانے کے خواب دیکھنے والے باز آ جائیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بالخصوص دارالحکومت میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی دارالحکومت کی گلیاں اکھاڑ کر عرصہ دراز سے پھینک دی گئی ہیں سیوریج لائنیں اور پانی کی سپلائی کا نظام انتہائی ناقص ہے ان منصوبوں میں بھی حکمرانوں نے لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کر کے جیالوں کو نواز ا جسکی وجہ سے کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا ‘ آصف مصطفائی کاکہناتھاکہ حکمران دارالحکومت مظفرآباد سے سوتیلا پن بن کریں ۔

متعلقہ عنوان :