مظفر آباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا صفایا ہو چکا ہے ‘پیپلز پارٹی ..

مظفر آباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا صفایا ہو چکا ہے ‘پیپلز پارٹی عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے

مسلم لیگ (ن) ضلع مظفر آباد کے جوائنٹ سیکرٹری میاں یاسر محمود مغل کا بیان

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)مسلم لیگ (ن) ضلع مظفر آباد کے جائنٹ سیکرٹری میاں یاسر محمود مغل نے کہا ہے کہ مظفر آباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا صفایا ہو چکا ہے پیپلز پارٹی عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی جس کی وجہ سے آئے روز دوسری سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا وقت اور حالات بتا رہے ہیں آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی اور آزاد خطہ میں حکومت بنائے انہوں نے کہا حلقوں کے اندر کارکنان کی کوئی پسن اور نا پسند نہیں پارٹی قیادت جس کو ٹکٹ دے گی کارکنان اس کا ساتھ دیں گئے یاسر محمود نے کہا راجہ فاروق حیدر خان عوام کی دلوں کی آواز بن چکے ہیں عوام کا ان کو بھر پور اعتماد ہے انشاء اللہ وہ آئندہ رایست کے وزیر اعظم ہوں گئے اور ریاست کے عوام کی محرومیاں اور مایوسیاں ختم کریں

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 14:42:47

اپنی رائے کا اظہار کریں