مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی ساری برادریوں کا گل دستہ ہے ‘سازشی عناصر برادریوں کے ..
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی ساری برادریوں کا گل دستہ ہے ‘سازشی عناصر برادریوں کے نام پر آزاد کشمیر کے سیاسی ماحول خراب نہ کریں ‘فاروق حیدر کے نام سے منسوب گجر برادری کے حوالہ سے شائع خبر من گھرت اور بے بنیاد ہے

مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کی مجلس عاملہ کے چیئرمین سید تصویر نقوی کا بیان

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کی مجلس عاملہ کے چیئرمین سید تصویر نقوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی ساری برادریوں کا گل دستہ ہے سازشی عناصر برادریوں کے نام پر آزاد کشمیر کے سیاسی ماحول خراب نہ کریں راجہ فاروق حیدر خان کے نام سے منسوب گجر برادری کے حوالہ سے شائع خبر من گھرت اور بے بنیاد ہے بعض شر پسند عناصر منعظم طریقہ سے ان کے خلاف سازشیں کر رہے جس میں وہ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوں گئے انہوں نے کہا ماضی میں حلقہ پانچ سے گجر برادری کی واضع اکثریت راجہ فاروق حیدر خان کو ووٹ دیتی رہی اور اب بھی حلقہ پانچ کی گجر برادری مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے بعض اخبارات میں گجر برادری کے حوالہ سے چھپنے والی خبر کے حوالہ سے تحقیقات کر رہے ہیں کہ کون لوگ ہیں جنہوں نے یہ خبر شائع کروائی اور ان کے مقاصد کیا چھان بین کے بعد مناقوں اور سازشی عناصر کو بے نقاب کریں گئے انہوں نے کہا مخالفین جو چاہیں حربہ اپنا لیں وہ کبھی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکتے انشاء اللہ آنے والے انتخابات مسلم لیگ (ن ) بھاری اکثریت کے ساتھ جیت کر حکومت بنائے گی اور راجہ محمد فاروق حیدر خان وزیر اعظم بن کر ملک و قوم کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گئے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 14:42:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں