قومی اسمبلی کے آئی ٹی سٹاف کی پھرتیاں‘ ووٹنگ کی گنتی مکمل ہونے سے قبل ہی قومی ..
تازہ ترین : 1

قومی اسمبلی کے آئی ٹی سٹاف کی پھرتیاں‘ ووٹنگ کی گنتی مکمل ہونے سے قبل ہی قومی اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ پر ایاز صادق کو سپیکر بنا دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے آئی ٹی سٹاف کی پھرتیاں‘ نئے سپیکر کے لئے ووٹنگ کی گنتی مکمل ہونے سے قبل ہی قومی اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ پر ایاز صادق کو سپیکر بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کے بیسویں سپیکر کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی نجی ٹی وی کے مطابق ابھی ووٹنگ کی گنتی کا عمل مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ قومی اسمبلی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے پھرتی دکھاتے ہوئے آفیشل ویب سائٹ پر ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب کرادیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے جیت تو جانا ہی تھا لیکن نااہل لوگ غلط کام کرکے اپنا پوسٹمارٹم خود کردیتے ہیں۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جلد بازی پر افسوس ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 14:37:17

اپنی رائے کا اظہار کریں