یو اے ای میں کھیلے گئے ون ڈے میچز میں انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف پلڑا بھاری
تازہ ترین : 1
یو اے ای میں کھیلے گئے ون ڈے میچز میں انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف پلڑا ..

یو اے ای میں کھیلے گئے ون ڈے میچز میں انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف پلڑا بھاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین یواے ای میں1985ء سے2012ء تک9میچ کھیلے گئے جن میں سے7میچ انگلینڈنے اور2میچ پاکستان نے جیتے،یواے ای میں انگلینڈکی کامیابی کاتناسب77.77فیصداورپاکستان کی کامیابی کاتناسب22.22فیصدہے۔یواے ای میں کھیلے گئے گذشتہ 4ون ڈے انٹرنیشنل میچ انگلینڈنے جیتے ۔پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین1977ء سے 21دسمبر2005ء تک پاکستان میں19میچ کھیلے گئے جن میں سے 10میچ پاکستان نے اور9میچ انگلینڈنے جیتے پاکستان کااپنے ملک میں کامیابی کاتناسب52.63فیصداورانگلینڈکاپاکستان میں کامیابی کا تناسب 52.63 فیصدہے۔

جبکہ پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین1974ء سے 22ستمبر2010ء تک انگلینڈمیں36میچ کھیلے گئے جن میں سے 13میچ پاکستان نے اور 22 میچ انگلینڈنے جیتے اور ایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔انگلینڈ کااپنے ملک میں کامیابی کاتناسب62.85فیصداورپاکستان کاانگلینڈ میں کامیابی کا تناسب 37.14 فیصد ہے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 14:31:21

اپنی رائے کا اظہار کریں