اگر مجھے اچھے اچھے کردار کی پیشکش ہو گی تو میں فلموں میں ضرور کام کرونگی‘ریشم

پیر 9 نومبر 2015 14:28

اگر مجھے اچھے اچھے کردار کی پیشکش ہو گی تو میں فلموں میں ضرور کام کرونگی‘ریشم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میر جعفر او ر میر صادق جیسے لوگوں نے فلم انڈسٹری کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری کے بڑے آج بھی آپس میں اتفاق کر لیں تو ہم نہ صرف اپنے پاں پر کھڑے ہو سکتے ہیں بلکہ انڈسٹری دوبارہ عروج بھی حاصل کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج اتحاد و یگانگہت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی اور اگریہ وقت بھی ہاتھ سے چلا گیا تو پھر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچے گا ۔ ریشم نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے مجھے پہچان دی ہے اگر مجھے اچھے اچھے کردار کی پیشکش ہو گی تو میں فلموں میں ضرور کام کرونگی ۔