اسلام آباد : لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے تحریک نفاذ القرآن و السنہ دوبارہ چلانے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 نومبر 2015 14:05

اسلام آباد : لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے تحریک نفاذ القرآن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 نومبر 2015 ء) : لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایک مرتبہ پھر تحریک نفاذ القرآن و والسنہ چلانے کا اعلان کر دیا، ان کا کہناتھا کہ وہ حکومت سے ٹکراؤ نہیں چاہیں گے اگر حکومت ٹکراؤ چاہے گی بھی تو وہ گریز کریں گے اور اپنی تحریک پُر امن انداز میں چلائیں گے، مولانا عبد العزیز کا کہنا تھا کہ اس تحریک کا مقصد پاکستان کو اس کے قیام کی منزل تک پہنچانا ہے، جامعہ حفصہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لال مسجد سے نفاذ اسلام کی تحریک کا آغاز کیا تھا درمیان میں مختلف مراحل آئے اور اب جب سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ بھی کہہ چکے ہیں کہ موجودہ عدالتی نظام غریب کو انصاف دینے میں ناکام ہے تو ہم پھر صدر، وزیراعظم چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ مرض کے اصل حل یعنی نفاذ اسلام کی طرف آجائیں تو مریض ٹھیک ہو جائے گا۔