کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں میں انکی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کی مد میں ا مدادی رقوم کی تقسیم

اب تک18 اضلا ع کے24728کاشتکاروں میں ایک ارب 11کروڑ67لاکھ56ہزار 128روپے تقسیم کئے جا چکے ‘ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب

پیر 9 نومبر 2015 14:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں میں انکی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کی مد میں ا مدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اب تک18اضلا ع کے24728کاشتکاروں میں ایک ارب 11کروڑ67لاکھ 56ہزار128روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق6951 متاثرہ کاشتکاروں میں بنک آف پنجاب کے ذریعے29کروڑ11لاکھ5 ہزار975روپے اورنیشنل بنک آف پاکستان کے ذریعے17777کاشتکاروں میں82کروڑ56لاکھ50ہزار153روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ان تمام ادائیگی سنٹرز میں ایک ہی چھت تلے بنکوں،پی آئی ٹی بی، نادرا، ریوینو، انتظا میہ کاعملہ اور دیگر افسران اپنی خدمات احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں۔ ان تمام مراکز پر سکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :