چےئرمین پیف قمرالاسلام آج مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں لیکچر ..
تازہ ترین : 1

چےئرمین پیف قمرالاسلام آج مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں لیکچر دیں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئرقمرالاسلام راجہ کل ( منگل ) مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں12 ویں پبلک پالیسی اینڈ گورنینس کورس کے شرکاء کوحکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں اور ان پر عمل درآمد کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیں گے۔ اس موقع پر قمرالاسلام حکومت پنجاب کی جانب سے فروغ تعلیم کے لیے کیے جانے والے اقدامات بالخصوص پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے بے وسیلہ بچوں کی تعلیم کے لیے جاری کوششوں سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 14:04:58

اپنی رائے کا اظہار کریں