تاجر اتحاد گروپ کے صدر چودھری محمود کی الیکشن مہم زور و شور سے جاری ‘میاں محمد ..
تازہ ترین : 1

تاجر اتحاد گروپ کے صدر چودھری محمود کی الیکشن مہم زور و شور سے جاری ‘میاں محمد ٹاون کے درجنوں تاجر اتحاد گروپ میں شامل

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) تاجر اتحاد گروپ کے صدر چودھری محمود احمد کا الیکشن مہم کا سلسلہ زور و شور سے جاری ۔میاں محمد ٹاون کے درجنوں تاجر اتحاد گروپ میں شامل ۔چودھری ساجد آف چھپراں کے کاروباری مرکز کا افتتاح بھی کر دیا۔میاں محمد ٹاون کے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔صدر چودھری محمود احمد کا شاندار استقبال ۔

ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کا بھنگڑا ،صدر کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔اس موقعہ پر حاجی اورنگزیب مغل، چیئر مین اتحاد گروپ حاجی محمد رمضان ، ڈاکٹر معروف آف چیچیاں ،چودھری شیراز احمد،بنیا امین انصاری،یاسین مغل اور دیگر تاجر راہنماوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ افتتاحی تقریب ایک سیاسی جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔چودھری محمود کے حق میں تاجروں نے نعرے بھی لگائے۔

اتحاد گروپ میں شامل ہونے والے تاجروں کا آئندہ چودھری محمود کے ساتھ چلنے کا عزم۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چودھری محمود احمد نے کہا تاجروں کے حقوق کے لیے ہم سب مل کر کام کرئینگے آج کا دن میرے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا میں تاجروں کو یقین دلاتا ہوں کی انکے حق کے لیے کبھی کوتاہی نہیں ہو گی ون ووٹ ون شاپ کا فارمولہ ہم نے متعارف کروایا ہے اور اسی فارمولے پر الیکشن ہونگے ۔

انہوں نے کہاتاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے بینک اکونٹ کھول دیا ہے جو فنڈز جمع ہونگے وہ تاجروں پر خرچ کرئینگے۔انہوں نے کہا میرپور کے تاجر ہماری بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔میاں محمد ٹاون کے تاجروں کا ہمارے ساتھ شامل ہونا خوش آئند ہے۔

تقریب کی صدارت حاجی اورنگزیب مغل نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چودھری شیراز احمد نے سر انجام دیے۔

حاجی اورنگزیب مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجروں کے لیے جتنی محنت چودھری محمود کر رہے ہیں اور کوئی نہیں کر سکتا تاجر شہر کی تعمیر وترقی کے لیے ان کا ساتھ دیں۔ چیئر مین حاجی رمضان نے کہا کہ میں اتحاد گروپ کا کارکن ہوں تنظیم کی مضبوطی اور تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے چودھری محمود کا ساتھ دئینگے ۔انہوں نے کہا اتحاد گروپ ہی تاجروں کی حقیقی تنظیم ہے جو تاجروں کے حقوق کا دفاع کر سکتی ہے ۔

میزبان تقریب چودھری ساجد آف چھپراں نے کہا ہمیں چودھری محمود کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ۔امید ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل کے ساتھ ساتھ میاں محمدٹاون کے مسائل بھی حل کروائینگے ۔ انجمن تاجراں چیچیاں کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر معروف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ون ووٹ ون شاپ سے تاجروں ،ریڑھی بانوں کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔تاجروں کو چودھری محموو نے انکے حقوق کے لیے بیدار کیاہے اور یہ کریڈٹ چودھری محمود کو جاتا ہے ۔

تقریب میں اتحاد گروپ میں شامل ہونے والوں محمد زعفران ،شہزاد احمد ،محمد جہانگیر ،وسیم نورانی ،محمد نعمان نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔تقریب میں چودھری جہانگیر ، چودھری جمیل ، یاسر بھٹی ،بزرگ شخصیت قربان حسین ،حوالدار منیر ،یاسین مغل،چودھری منیر کے علاوہ دیگر سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر نئے شامل ہونے والوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔

صدر چودھری محمود احمد نے میزبان تقریب ٹھکیدار چودھری ساجد آف چھپراں اور چودھری جہانگیر کے کاروباری مرکز کا افتتاح بھی کیا اور کاروبار میں خیر و برکت کے لیے دعا بھی کی گئی ۔ تقریب سے چودھری شیراز احمد ،محمد زعفران سمیت دیگر تاجروں نے بھی خطاب کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا اور اختتام پر تمام مہمانوں کو کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 14:00:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں