یاسر شاہ ون ڈے سیریز میں بھی انگلینڈ کیخلاف لیڈنگ باؤلر کے طورپر سامنے آنے کیلئے پر امید
پیر 9 نومبر 2015 13:58
ابو ظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) یاسر شاہ ون ڈے سیریز میں بھی انگلینڈ کو تگنی کا ناچ نچانے کیلیے پْراعتماد ہیں،ان کا کہنا ہے کہ حریف سائیڈ کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری رکھوں گا، جارحانہ انداز میری طاقت اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا، جب سست پڑوں توکنٹرول کھو بیٹھتا ہوں، شین وارن کے مشوروں کے باوجود اپنا فطری انداز تبدیل نہیں کروں گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ نے کہاکہ اب اپنی پوری توجہ 11 نومبر سے انگلش ٹیم کے خلاف شروع ہونے والی چار ون ڈے میچز کی سیریز پر مرکوز کرچکا ہوں اور حریف سائیڈ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ یو اے ای میں پچز سلوہے اور مجھے ان پر کافی محنت کرنا پڑتی ہے۔(جاری ہے)
اس کے باوجود توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔
یاسر شاہ نے کہاکہ فطری طورپر میری بولنگ میں جارحانہ پن موجود ہے، اسی کی وجہ سے ہی ردھم آتا ہے،اس کے ساتھ صبر وتحمل کیلیے بھی پوری کوشش کرتا ہوں، سلو پڑنے پر میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھتا ہوں جس سے بولنگ شارٹ اور لوز ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شین وارن نے مجھے جو مشورے دیے ان پر فارغ وقت میں پریکٹس کروں گا، مگر ایک بات یقینی ہے کہ اپنے فطری انداز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں لاوں گا۔یاسر شاہ نے مزید کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو مجھ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوتی ہیں، بھرپور سپورٹ سے مجھے زیادہ سے زیادہ اچھی کارکردگی پیش کرنے کی تحریک ملتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹیم مینجمنٹ کی رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کی خواہش، کپتان اور رضوان راضی نہیں، ذرائع
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.