بھارت سے کرکٹ تعلقات کی بحالی، پی سی بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ میں ٹھن گئی

پیر 9 نومبر 2015 13:54

بھارت سے کرکٹ تعلقات کی بحالی، پی سی بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) بھارت سے کرکٹ تعلقات کی بحالی، پی سی بی اور اہم وزارت میں ٹھن گئی پی سی بی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھارتی بورڈ سے کرکٹ سیریز کے انعقاد پر خط لکھے جانے کا جواب دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کا جواب میں کہنا تھا کہ وہ ایک خود مختار ادارہ ہے اور صرف وزیر اعظم کو جواب دہ ہے، کسی اور کو نہیں۔ بھارت جانے اور دونوں ممالک کے درمیان سیریز پر وزیر اعظم اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو اعتماد میں لیا تھا، وزارت خط سے قبل بات کر لیتی تو بہتر ہوتا۔

متعلقہ عنوان :