اسلام آباد : دوبارہ اسپیکر بن کر تاریخ رقم کی جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ نو منتخب اسپییکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 نومبر 2015 13:53

اسلام آباد : دوبارہ اسپیکر بن کر تاریخ رقم کی جس پر اللہ کا شکر گزار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 نومبر 2015 ء) :نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنی نشست سنبھال لی، پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ اسپیکر کے عہدے پر براجمان ہوکرمیں نے نئی تاریخ رقم کی ہے ، دوبارہ اسپیکر بننے کا اعزاز مجھے حاصل ہے اور اس اعزاز پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے دو تہائی دے کر اعتماد کا اظہار کیا، علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اسپیکر کے عہدے کے لیے امیدوار بنایا میں اپنی جماعت کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن لیڈر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اعتماد کیا ، اسپیکر ایاز صادق نے مزید کہا کہ میں فاروق ستار اور ایم کیو ایم ، مولانا فضل ارحمان، جی جی جمال اور فاٹا اراکین سمیت ان تمام اراکین کا شکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے ووٹ دے کر مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہا کیا۔

(جاری ہے)

ایاز صادق نت کہا کہ میں پی ٹی ٓئی کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ، اور اسپیکر کے عہدے کے لیے پولنگ کے اس عمل میں حصہ لے کر جمہوریت کو تقویت دی، انہوں نے عزم کیا کہ ہم آئین ، جمہوریت اور پارلیمان کو تقویت دیں گے اور پاکستان اور پارلیمنٹ کی خوشحالی کے لئے آپ سب کی مشاورت سے مجھے جو بھی کردار کہا جائے گا میں ادا کروں گا۔