میانمارانتخابات ، سوچی کی جماعت کی طرف سے کامیابی کا دعویٰ

پیر 9 نومبر 2015 13:52

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)میانمار میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے حوالے سے آنگ سان سوچی کی جماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے ترجمان وِن تائن کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے اب تک گنتی کیے جانے والے 70 فیصد ووٹوں کا 50 سے 80 فیصد حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان نتائج کی ملکی الیکشن کمیشن کی جانب سے تصدیق کی جانا باقی ہے تاہم وہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ درست ہیں۔ دوسری طرف حکمران جماعت کے چیئرمین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کی جماعت انتخابی نتائج کو تسلیم کرے گی۔