کویت میں امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
تازہ ترین : 1

کویت میں امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)کویت میں امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ واقع بیر مْطلع میں واقع علی الاسلام فوجی اڈے کے قریب پیش آیاجہاں امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ خیال رہے کہ کویت امریکی فضائیہ کے عملے اور طیاروں کی میزبانی کرتا ہے اور کویتی ہوائی اڈے عراق اور شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف اتحادی فضائی حملوں کے لیے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 13:52:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں