ملک کے بالائی علاقوں میں ایک سے دو روز کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

پیر 9 نومبر 2015 13:51

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں ایک سے دو روز کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا پہاڑی علاقوں میں برفباری سے جلانے کی لکڑی اور گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ‘چائے اور قہوہ خانوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے۔

پنجاب ‘سندھ اور بلوچستان کے اکثر شہروں میں بھی موسم سرد رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے ایک سے دو روز کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ،مردان،پشاور، کوہاٹ، ڑوب، کوئٹہ، راولپنڈی ڈویژن ‘ اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور ملحقہ علاقوں میں دھند کا سلسلہ شروع ہوگیا ‘ایئر پورٹ پر صبح کے وقت حد ِنگاہ پانچ میٹر تک رہ گئی۔موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی لاہورمیں دھندنے ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے،صبح کے وقت فضا میں دھندکے ننھے ننھے قطروں نے سفیدچادر تان لی ‘جس کے باعث حد نگاہ کم ہوکر رہ گئی۔

متعلقہ عنوان :