جیکب آباد ‘ ناوڑامیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ،یوسی ناوڑا کیوائس چیئرمین میواخان ..
تازہ ترین : 1

جیکب آباد ‘ ناوڑامیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ،یوسی ناوڑا کیوائس چیئرمین میواخان بروہی کو قتل کردیا

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)جیکب آباد میں ناوڑامیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ،یوسی ناوڑا کیوائس چیئرمین میواخان بروہی کو قتل کردیا ۔واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ مولا داد تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں یو سی ناوڈا کے نائب ناظم میوا خان بروہی کو بروہی برادری میں جاری پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جسکے بعد ملزمان فرار ہوگئے ‘پولیس نے لا ش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا ‘ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 13:48:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں