مسلم لیگ نواز برسراقتدارآکرسب سے زیادہ توجہ یونین کونسل گوجرہ پردے گی ‘محمد علی ..
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ نواز برسراقتدارآکرسب سے زیادہ توجہ یونین کونسل گوجرہ پردے گی ‘محمد علی مغل

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)مسلم لیگ نواز برسراقتدارآکرسب سے زیادہ توجہ یونین کونسل گوجرہ پردے گی ‘ اس وقت یونین کونسل میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت مسلسل بیروزگاری کی وجہ سے شدید ڈپریشن ‘ فرسٹریشن کاشکارہوچکی ہے ‘ان خیالات کااظہارصدریوتھ ونگ (این ) یوسی گوجرہ محمدعلی مغل نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے چارسالوں میں سب سے زیادہ یونین کونسل گوجرہ کے ساتھ سوتیلا پن کیا ہے ‘ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ‘ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز عوام کی مسیحاجماعت ہے جوپختہ نظریات کی حامل جماعت ہیں ‘ حلقہ ایک کوٹلہ مسلم لیگ نواز کاگڑھ بن چکا ہے ‘ یونین کونسل گوجرہ سے مسلم لیگ نواز کو بھاری اکثریت سے آمدہ انتخابات میں کامیابی دلائیں گے ‘ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے عوام عاجز آچکے ہیں حکمرانوں کی دوڑ کرپشن کے پیچھے ہے انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ‘ مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر کرپشن کے مرتکب حکمرانوں سے پائی پائی کاحساب لے گی ‘ عوامی حقوق کی آبیاری کیلئے جاندار کرداراداکرے گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 13:44:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں