اتنی بھی کیا جلدی؟ عمران خان نے ووٹ بھی بیلٹ باکس میں پوری طرح نہیں ڈالا! صرف چار منٹ کیلئے تشریف آوری!
پیر 9 نومبر 2015 13:43
اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ ۹ نومبر ) قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب عمران خان ووٹ ڈالنے اتنی جلدی میں نظر آئے کہ ہر کسی کو حیران و پریشان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے انتہائی تیزی اور بد دلی سے ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالا، ووٹ ابھی پوری طرح ڈبے کے اندر گیا بھی نہیں تھا کہ خان صاحب وہاں سے چلتے بنے!۔
اس موقع پر اراکین اسمبلی یہ کہتے دکھائی دئیے کہ اتنے بڑے لیڈر کو ووٹ ڈالنا بھی نہیں آتا۔عمران خان
انتخاب کے دوران ایوان میں صرف چار منٹ کیلئے آئے‘ کسی سے مصافحہ نہ کیا‘ ووٹ پول کرنے کے فوراً بعد ایوان سے چلے گئے‘ شاہ محمود قریشی اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے نہ استقبال کیا اور نہ ہی الوداع کرنے گئے۔(جاری ہے)
پیر کو قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ایوان میں 10بج کر 33منٹ پر آئے پی ٹی آئی چیئرمین نے ایوان میں آمد پر پارٹی اراکین کے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے علاوہ کسی دوسری پارٹی کے رکن سے مصافحہ نہ کیا پی ٹی آئی چیئرمین نے دس بج کر چھتیس منٹ پر اپنا ووٹ پول کیا اور فوراً ایوان سے چلے گئے اس دوران پی ٹی آئی کے امیدوار سپیکر شفقت محمود اور دیگر پی ٹی آئی اراکین انہیں الوداع کرنے گئے مگر پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی اپنی سیٹ پر بیٹھے رہے اور ان کو الوداع کرنے بھی نہ گئے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.