ڈیوڈ وارنر کو 4 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے 72 دوڑیں درکار

پیر 9 نومبر 2015 13:43

ڈیوڈ وارنر کو 4 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے 72 دوڑیں درکار

برسبین۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر کو ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 72 رنز درکار ہیں۔

(جاری ہے)

29 سالہ وارنر ان دنوں بھرپور فارم میں ہیں اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کرکے آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اب تک 44 ٹیسٹ کی 83 اننگز میں 49.10 کی اوسط سے 3928 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 14 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں شامل ہیں۔