پاکستان میں اسلامی نظام خلافت کا قیام شاعر مشرق علامہ اقبال کی اولین ترجیح تھی‘اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

پیر 9 نومبر 2015 13:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) حکمران یوم اقبال کی تعطیل ختم کرکے نوجوانوں کے دلوں سے علامہ اقبال کی عظمت نہیں نکال سکتے ،علامہ اقبال مسلمانان عالم کے ہیرو،دلوں کی دھڑکن ہیں مفکر پاکستان علامہ اقبال کا وقار مجروح نہیں ہونے دیں گے علامہ اقبال ایک شخصیت ہی نہیں مکتب کی حیثیت رکھتے ہیں، اسلامی تحریک طلبہ پاکستان نے یوم اقبال پر تعلیمی اداروں میں تقاریب کا اہتمام کیاگیا، شاعر مشرق علامہ اقبال کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر،محمد عدنان ،عبدالغفار،عطاء الرحمان ،عبدالوحید فاروقی،محمدایاز،کلیم الرحمان،قاضی محمدیعقوب،زاہد فیض،حافظ محی الدین،محمد زبیر نے لاہور،لیہ،نارووال،گوجرانوالہ،ہری پور،ایبٹ آباد ،شیخوپورہ،کراچی میں طلبہ سے تعلیمی اداروں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ایک انقلابی،نظریاتی شاعر تھے ،عشق رسول سے سرشار اس عظیم ہستی نے مسلمانان برصغیر کی آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا ،غلامی کی زنجیر کو توڑنے کیلئے آپ کی شاعری سنگ میل ثابت ہوئی،پاکستان میں اسلامی نظام خلافت کا قیام شاعر مشرق کی اولین ترجیح تھی آپ جمہوریت کوانسانیت کے لئے زہر قاتل سمجھتے تھے مسلمانوں کو اسلامی نظام خلافت کی ترغیب دیتے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری ہر دور کے انسانوں کو بندوں کی غلامی سے نکل کر اللہ ورسول کی غلامی میں آنے کا درس دیتی رہے گی۔

(جاری ہے)

مسلمانان عالم نے علامہ اقبال کی شاعری سے وہ سبق حاصل نہیں کیا جو انھیں کرناچاہیے تھا ،اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ یوم اقبا پر سرکاری تعطیل کا اعلان نہ کرنا احسان فراموشی کے مترادف ہے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر تعطیلات کا خاتمہ ہی کرنا ہے تو سب مذہبی ،قومی وملی تعطیلات کا خاتمہ کردیا جائے تاکہ اعتراض ہی نہ رہے سب تعطیلات ہوں مگر یوم علامہ اقبال پر تعطیل منسوخ کردی جائے جو سراسر اقبال دشمنی کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم کا پاکستان کو لبرل ملک بنانے کا اعلان اور دوسری طرف یوم اقبال پر چھٹی ختم کرنا ملک دشمنی ہے اسلامیان پاکستان ملک کے اسلام تشخص کو بچانے کیلئے اسلام دشمن حکمرانوں،سیاستدانوں اور نظام حکومت سے اپنی جان چھڑا نے کیلئے اسلامی نظام قائم کریں،اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کو علامہ اقبال کی انقلابی شاعری جیسا غیرت مند ملک دیکھنا چاہتی ہے پیغام اقبال کو عام کرنا اسلامی تحریک طلبہ کے کارکنان کا اہم مشن ہے ،اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری جو پہلے نصاب تعلیم میں شامل تھی دوبارہ نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ نسل نو اقبال شناسائی میں ماہر ہوسکے کلام اقبال کو سمجھ کرہی پاکستانی قوم یہودوہنود کی غلامی کی زنجیر توڑے گی۔

متعلقہ عنوان :