انگلینڈ الیون نے ٹور میچ میں ہانگ کانگ کو 169 رنز سے ہرا دیا

پیر 9 نومبر 2015 13:36

انگلینڈ الیون نے ٹور میچ میں ہانگ کانگ کو 169 رنز سے ہرا دیا

ابوظہبی۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) انگلینڈ الیون نے ٹور میچ میں ہانگ کانگ کو 169 رنز سے ہرا دیا۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے، معین علی 71 اور ایلیکس ہیلز 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کی جانب سے تنویر افضل، حسیب امجد اور ندیم احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہانگ کانگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40.2 اوورز میں 173 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بابر حیات نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ انگلینڈ الیون کی طرف سے ڈیوڈ ولی نے چار جبکہ ریس ٹوپلی اور عادل راشد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔