بنوں پولیس نے دہشت گرد نورسعید کو گرفتار کرلیا

پیر 9 نومبر 2015 13:35

پشاور۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)سپیشل پولیس یونٹ بنوں نے دہشت گرد نور سعید کو گرفتار کرلیا‘ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل شاہ زیب ڈی ایف سی تھانہ منڈان بنوں کو ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کمال عرف کمالے سکنہ ہنجل اور نورسعید عرف لعل گلاب نے فائرنگ کرکے شہید کردیاتھا‘ محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں نے واقع کے فوراً بعد سرچ آپریشن کیا اور پولیس مقابلے میں دہشت گرد کمال عرف کمالے اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیاتھا‘محکمہ انسداد دہشت گردی کو اطلاع موصول ہوئی کہ دہشت گردنورسعید کراچی فرار ہونے والا ہے جس پر سی ٹی ڈی بنوں نے منڈان گیٹ کے نزدیک ناکہ بندی کرکے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد نور سعید کو گرفتار کرلیا‘ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔