آئی سی سی چیئر مین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
تازہ ترین : 1
آئی سی سی چیئر مین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آئی سی سی چیئر مین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) آئی سی سی چیئر مین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، شاشنک منوہر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئر مین ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سری نواسن کو آئی سی سی چیئر مین کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران کیا گیا ، سری نواسن پر کرپشن اور جوئے کے الزمات تھے ، بی سی سی آئی نے شاشنک منوہر کو آئی سی سی کا نیا چیئر مین منتخب کر دیا ہے ، وہ نہ صرف ایک وکیل ہیں بلکہ بطور صدر بی سی سی آئی بورڈ آف کنٹرول فرائض بھی انجام دے رہے ہیں ۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے 50ویں سالانہ میٹنگ کے دوران بڑی تعداد میں اراکین نے سری نواسن کو بطور آئی سی سی چیئر مین برقرار رکھنے کی مخالفت کی ۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 13:31:46

اپنی رائے کا اظہار کریں