سردار ایاز صادق کا عوام کی عدالت سے سرخرو ہو کر ایوان میں واپس آنا خوش آئند ہے،مولانا فضل الرحمٰن

پیر 9 نومبر 2015 13:29

اسلام آباد ۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ اور پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ سردار ایاز صادق کا عوام کی عدالت سے سرخرو ہو کر ایوان میں واپس آنا خوش آئند ہے ۔انہوں نے پہلے بھی نے ایوان کو اچھے طریقہ سے چلایا ، امید ہے وہ اب بھی اسی روایت کو برقرار رکھیں گے۔

اب دھاندلی والا جھنجھٹ ختم ہوناچاہئے تمام جماعتوں کو ملکر عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینا ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جہاں جیت جائے وہاں بہت اچھا الیکشن اور جہاں ہار جائے وہاں دھاندلی کا واویلا کرتی ہے جو ہماری روایت کے خلاف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سب بحیثیت قوم کشمریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اس مقصد کیلئے میں پوری دنیا میں کشمیریوں کا وکیل رہا ہوں اور کمیٹی نے تجاویز مرتب کر کے حکومت کے حوالے کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو موجودہ وزیر اعظم اور سابقہ وزیر اعظم نے بین الاقوامی سطح پر اٹھایا ۔ کشمیر کمیٹی کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :