ویلنشیا موٹو جی پی کوالیفائنگ ریس ،ہسپانوی رائیڈرز کی جیت

پیر 9 نومبر 2015 13:26

ویلنشیا موٹو جی پی کوالیفائنگ ریس ،ہسپانوی رائیڈرز کی جیت

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) ویلنشیا موٹو جی پی کوالیفائنگ ریس کے شاندار ایونٹ میں ہسپانوی رائیڈرز نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

اسپین میں ہونے والی موٹو جی پی کوا لیفائنگ ریس میں ورلڈ کلاس رائیڈرز نے پول پوزیشن اپنے نام کرنے کے لییخوب زور بازو دکھایا۔میزبان ملک کے جارج لورینزو نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 30 اعشاریہ صفر ایک سیکنڈز میں طے کر کے پول پوزیشن حاصل کی۔ عالمی چیمپئن مارک مرکوز صفر اعشاریہ چار آٹھ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سپین کے ہی ڈینی پیڈروسہ تیسری پوزیشن کے حق دار ٹھہرے۔