ایاز صادق کو جتوانے کیلئے تمام تر سرکاری وسائل استعما ل کئے گئے،عارف علوی

پیر 9 نومبر 2015 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ ایاز صادق کو جتوانے کیلئے تمام تر سرکاری وسائل استعما ل کئے گئے ، وزارت ریلوے سمیت پوری حکومت نے زور لگایا پھر بھی بارہ سو کا فرق رہا ،موجودہ الیکشن سے جمہوری عمل پر کوئی فرق نہیں پڑیگا ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہاں کرسیوں کی جنگ اور پاکستان میں اس وقت ہزاروں بچے پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال الیکشن ایاز صادق جیتے ہیں جب تک ان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں سامنے آتا کچھ نہیں کہا جاسکتا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ڈے پر چھٹی نہ ہو نا اچھا اقدام ہے میرے خیال میں قوم کو کام کرنا چاہیے اس موقع پر ان سے علامہ اقبال کا شعر سنانے کی فرمائش کی گئی تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شعر یاد نہیں اور پھر لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری سنا دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی سے حمایت کی اپیل نہیں کی ورنہ وہ ہماری حمایت کرتے انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو یہ چیزیں مستحکم نہیں کرتیں جب تک ملک سے قاتلوں ، چوروں کو نہیں پکڑا جاتا منی لانڈرنگ جیسے واقعات پر قابو نہیں پایا جاتا ملک میں بہتر ی نہیں آ سکتی انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت ہزاروں بچے پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے باعث مررہے ہیں

متعلقہ عنوان :