ڈگری دینے والے ادارے 90 روز کے اندر اپنے معاملات درست کرلیں،ایچ ای سی کی وارننگ

پیر 9 نومبر 2015 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ڈگری دینے والے ادارے 90 روز کے اندر اپنی تعلیمی کوالٹی نقائص کو دور کردیں یہ وارننگ بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے معاملے کے بعد جاری کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اس وارننگ کا کم ہی اثر پڑے گا کیونکہ کمیشن کے پاس خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی کوئی طاقت نہیں ہے سوائے وارننگ ،نوٹس اور یاددہانی جاری کرنے کے ۔

وزیراعظم آفس نے 4 نومبر کو بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی کے لاہور کمپس کے طلبہ کے احتجاج کے بعد ایکشن لیاجب یہ کیمپس غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔پنجاب حکومت نے پہلے 2013 میں اس پروجیکٹ کو اس کے سنڈیکیٹ سے منظوری کی شرط پر منظور کیا تھاتاہم کیمپس نے آگے بڑھ کر طلبہ کو داخلہ دے دیا ۔

(جاری ہے)

اب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیر مین ڈاکٹر مختار احمدکا کہناہے کہ نئی ٹیم 172 ڈگری دینے والے اداروں کا دورہ کرے گی اور ان اداروں کی تعلیمی کوالٹی کا جائزہ لے گی اور ان کے دیگر اقدامات اور معاملات کا جائز ہ لے گی ۔

بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی کا لاہور کیمپس صر ف واحد کیمپس نہیں ہے جوبلکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی ایسے 160 کمپسز موجود ہیں جنہوں نے ابھی این اوسی حاصل کرنا ہے ۔انفراسٹرکچرکی غیر موجودگی ،نااہل سٹاف،لیبارٹریز اوردیگر سہولیات ایسے ایشوز ہیں جن کو یونیورسٹیاں نظر انداز کرتی رہی ہیں