بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا دھاندلی کا شور مچانا کسی بھی صورت درست نہیں،مولانا ..
تازہ ترین : 1

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا دھاندلی کا شور مچانا کسی بھی صورت درست نہیں،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ سیاست کا سامنا ہے ، ایاز صادق سنجیدہ سیاست دان ہے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو پاکستان تحریک انصاف کی غیر سنجیدہ سیاست کا سامنا ہے ۔ اوربلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا دھاندلی کا شور مچانا کسی بھی صورت درست نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کہیں سی بھی پاکستانی سیاست نظر نہیں آتی ۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق سنجیدہ سیاستدان ہیں پچھلے دو سالوں میں انہوں نے ایوان کو اچھے انداز سے چلایا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو نئے انداز سے اجاگر کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کو فعال اور مضبوط بنانا ہو گا اور پارلیمنٹ کو کشمیر مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 13:22:15

اپنی رائے کا اظہار کریں