بھارت جذبات میں جتنا جلدی اوپر گیا ہے اسی طرح نیچے آئے گا، اکرم خان درانی

پیر 9 نومبر 2015 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بھارت جذبات میں جتنا جلدی اوپر گیا ہے اسی طرح نیچے آئے گا ، مودی نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام اقلیتوں کے ساتھ ظلم کئے ہیں ، علامہ اقبال ڈے پر چھٹی ختم کرنا ناانصافی ہے ،۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ ایاز صادق کی دو سال کی کارکردگی شان شیان ہے اور سیاستدان اب میچور ہوچکے ہیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے والی سیاست اب نہیں چلے گی ۔

ایاز صادق نے دو سال میں بہترین طریقے سے اسمبلی چلائی پورے پاکستان کی سیاسی جماعتیں ایاز صادق کے ساتھ ہیں ۔ پی ٹی آئی کے اپنی جماعت کے لوگ اپنی جماعت کے فیصلے سے خوش نہیں انہوں نے کہا کہ اقبال ڈے پر چھٹی ہونی چاہیے تھی ان کا ہمارے لئے اور آزاد ملک کیلئے بہت بڑا کردار ہے چھٹی نہ ہونا ناانصافی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جذبات سے بہت اوپر آگیا ہے وہاں پر بسنے والی تمام اقلیتوں کے ساتھ ظلم کئے جارہے ہیں مودی ایک انتہا وزیراعظم بن کر سامنے آیا ہے بھارت کے اندر جتنے بڑے لوگ ایوارڈ واپس کررہے ہیں ان کے ساتھ عوام کھڑی ہے مسلم لیگ (ن) نے ایاز صادق سپیکر کے طور پر لانا بہترین فیصلہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے آپ کو خود تنہا کیا ہے اس طرح پی ٹی آئی کی مقبولیت ہوئی ہے اسی طرح یہ تیزی سے کم ہوگی ان کے اپنے لوگ اب ان کے فیصلوں سے خوش نظر نہیں آتے ۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیے

متعلقہ عنوان :