Live Updates

عمران خان وزیراعظم کے نقش قدم پر، ووٹ کاسٹ کرکے بنی گالہ چلے گئے

پیر 9 نومبر 2015 13:19

عمران خان وزیراعظم کے نقش قدم پر، ووٹ کاسٹ کرکے بنی گالہ چلے گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے 20ویں سپیکر کے انتخاب کے لیے کی جانیوالی رائے شماری میں حصہ لینے کی غرض سے ایوان میں پہنچے اور وزیر اعظم نواز شریف کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرنے کے فوری بعد بنی گالہ کے لئے روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے پیر کے روزکئی ماہ بعد ایوان میں آئے اور پارٹی ارکان کے علاوہ کسی اور سیاسی جماعت کے رہنما سے مصافحہ کیے بغیر ووٹ ڈالنے کے بعد فوری طور پر واپس گھر چلے گئے ۔

عمران خان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پولنگ بوتھ کے قریب موجود قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے بھی مصافحہ نہیں کیا حالانکہ جتنے بھی ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا وہ مرتضیٰ جاوید عباسی سے مصافحہ کرتے رہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :