نواک جکووچ نے اینڈی مرے کو شکست دے کر پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 9 نومبر 2015 13:19

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) نواک جکووچ نے اینڈی مرے کو شکست دے کر پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اس فتح کے ساتھ ہی وہ ایک سال میں چھ ماسٹرز ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ایک نواک جکووچ نے پیرس ماسٹرز کے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ چار سے شکست دی اس سے قبل جکووچ رواں سال انڈین ویلز، میامی، مونٹی کارلو، روم اور شنگھائی ماسٹرز کے ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

سرب ٹینس سٹار نے رواں سیزن کے چار میں سے تین گرینڈ سلامز آسٹریلین، اوپن، ومبلڈن چیمپئن شپ اور یو ایس اوپن کے ٹائٹل بھی جیت رکھے ہیں جبکہ حال میں رواں سال کا عالمی نمبر ایک کے طور پر اختتام بھی یقینی بنا چکے ہیں۔