ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نرائن کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دیدیا گیا
تازہ ترین : 1

ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نرائن کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دیدیا گیا

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نرائن کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں آفیشلز نے سنیل نرائن کی کچھ گیندوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بورڈ کے حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد باقی سیریز کے باقی میچز میں سنیل نرائن کے ایکشن کا جائزہ لیا جائیگا اور سنیل نرائن کو 14 روز کے اندر آئی سی سی سے اپنا ایکشن کلیئر کروا بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی سنیل نرائن کو ان کے مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث شرکت سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے اپنا ایکشن آئی سی سی سے کلیئر کرایا اور پھر اگست میں بنگلا دیش کیخلاف ہونے والی ہوم سیریز میں انھیں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 13:10:25

اپنی رائے کا اظہار کریں