وزیراعظم آزاد کشمیر 12نومبر کو بلوچ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے
تازہ ترین : 1

وزیراعظم آزاد کشمیر 12نومبر کو بلوچ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے

بلوچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید12نومبر کو کالج گرواؤنڈ بلوچ میں وزرائے حکومت کے ہمراہ پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے،اپنے دورہ بلوچ کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر اہم منصوبہ جات کے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ،ورکرز کنونشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں،، وزیراعظم کی آمد پر بلوچ سے مسلم لیگ نواز کے اہم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان،اتفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید12نومبر کو کالج گرواؤنڈ بلوچ میں وزرائے حکومت کے ہمراہ پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے،جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر کی بلوچ آمد پر استقبالیہ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں،بلوچ شہر کو پارٹی پرچموں،پینا فلیکس اور بینرز سے سجایا جا رہا ہے،پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ کے کارکنان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر وصدر پی پی پی آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کا شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بلوچ آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے،اپنے دورہ بلوچ کے دوران قائد ایوان بلوچ کے اہم منصوبہ جات کے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 13:02:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں