کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستانی روپے کی قدر میں کمی‘ ڈالر 106 روپے 30 پیسے کا ہوگیا

پیر 9 نومبر 2015 12:56

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستانی روپے کی قدر میں کمی‘ ڈالر 106 روپے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستانی روپے کی قدر میں کمی‘ ڈالر 106 روپے 30 پیسے کا ہوگیا‘انٹربنک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹر بنک ڈالر105 روپے 52 پیسے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 106 روپے 30 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ممبئی سٹاک مارکیٹ میں 350 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈین روپے کی قدر میں بھی کمی آئی ہے اور ڈالر 66 روپے 36 پیسے پر ٹریڈ کررہاہے

متعلقہ عنوان :