لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری عہدے سے استعفیٰ دینے والے امیدوا رکو الیکشن لڑنے کیلئے 2 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا

پیر 9 نومبر 2015 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری عہدے سے استعفیٰ دینے والے امیدوار برائے چیئرمین کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 8 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یوسی 62 گوجرانوالہ سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے امیدوار عامر سرکاری عہدے پر فائز رہ چکے ہیں اور بادی النظر میں انہوں نے الیکشن لڑنے کیلئے سرکاری عہدے سے استعفیٰ دیاجبکہ وہ 2 سال تک الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

واضح رہے کہ لاہور کی یونین کونسل 107 سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے والے اور لاہور کے متوقع لارڈمیئر خواجہ احمد حسان بھی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں اور ان کا معاملہ بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے