وزیراعظم نے سپیکر انتخاب کیلئے 9بج کر 16 منٹ پر ووٹ پول کیا‘ ‘لیگی اراکین نے وزیراعظم کو ڈیسک بجا کر داد دی

پیر 9 نومبر 2015 12:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں 9بج کر 16 منٹ پر ووٹ پول کیا‘ ووٹ پول کرتے وقت لیگی اراکین اسمبلی نے وزیراعظم کو ڈیسک بجا کر داد دی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف ‘ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ وزیر دفاع خواجہ آصف‘ ایاز صادق‘ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال‘ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر‘ وزیر مملکت شیخ آفتاب اجلاس شروع ہونے سے قبل ایوان میں آئے اجلاس مقررہ وقت 9بجے شروع ہوا سپیکر قومی اسمبلی کے لئے پولنگ 9بج کر 15 نمٹ پر شروع ہوئی تو وزیراعظم نواز شریف نے 9بج کر 16منٹ پر اپنا ووٹ پول کیا اس دوران لیگی اراکین ڈیسک بجا کر ن واز شریف کو داد دیتے رہے وزیراعظم نواز شریف اپنا ووٹ پول کرکے ایوان سے چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :