گلاسگو‘آمدنی چھپانے اور ٹیکس چوری کے الزامات پر پاکستانی تاجر کے گھر اور شو روم پر چھاپہ‘9 لاکھ پاؤنڈز برآمد

پیر 9 نومبر 2015 12:50

گلاسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)گلاسگو میں کسٹمز حکام نے پاکستانی تاجر کے گھر اور شو روم پر چھاپے مار کر 9 لاکھ پاؤنڈز بر آمد کرلیے۔ امین مرزا پر آمدنی چھپانے اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تاجر امین مرزا کے خلاف 40لاکھ پاؤنڈز مالیت کے ٹیکس فراڈ کے الزام کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس دوران اسکاٹ لینڈ کے کسٹمز حکام نے ان کے گھر اور شو روم پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

تفتیشی حکام یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ 9لاکھ پاؤنڈز مالیت کے نوٹ کاغذ اور پلاسٹک کے تھیلوں میں بھر بھر کر رکھے گئے ہیں۔ امین مرزا نے یہ رقم گھر کے مختلف حصوں اور ایک شو روم میں چھپا رکھی تھی ، کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ انہیں گھر سے 4 لاکھ اور شورروم سے 5 لاکھ پاؤنڈ ملے ہیں۔پاکستانی تاجر امین مرزا پر آمدنی چھپانے اور ٹیکس فراڈ کے الزامات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق تفتیشی ٹیم نے 22 اکتوبرکو امین مرزا کے گھر پر چھاپا مارا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے امین مرزا کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔