اسلام آباد بوائز اینڈ گرلزبیڈمنٹن ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل ہوں گے

پیر 9 نومبر 2015 12:42

اسلام آباد بوائز اینڈ گرلزبیڈمنٹن ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز ..

اسلام آباد ۔ 09 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے زیر اہمتام اسلام آباد بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن ٹیموں کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل منگل سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے روڈھم ہال میں دن 12 بجے سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

منتخب ٹیم 16 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی بین الصوبائی گرلز انڈر16- اور بوائز انڈر17- بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری محمد اصغر نیازی نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹرائلز میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے لڑکے 16 نومبر 1998 ء اور لڑکیاں 16نومبر 1999 کے بعد پیدا ہونے والے کھلا ڑی شرکت کرنے کے مجاز ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔