گھر میں نئے مہمان کی متوقع آمد ، بنگلہ دیشی آل راونڈر شکیب اہلیہ کے پاس امریکا ..
تازہ ترین : 1
گھر میں نئے مہمان کی متوقع آمد ، بنگلہ دیشی آل راونڈر شکیب اہلیہ کے ..

گھر میں نئے مہمان کی متوقع آمد ، بنگلہ دیشی آل راونڈر شکیب اہلیہ کے پاس امریکا روانہ

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اتوار کی شب اپنی اہلیہ کے پاس امریکا روانہ ہوگئے ، ان کے گھر نئے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شکیب اس وجہ سے زمبابوے کیخلاف سیریز کے باقی دو میچز میں حصہ نہیں لیں گے ، انھوں نے پہلے ون ڈے میں 47 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی پرفارمنس پیش کی تھی ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نائب کپتان اتوار کی شب امریکہ جارہے ہیں جہاں ان کے گھر پہلے بچے کی آمد متوقع ہے ، بنگلہ دیشی سکواڈ میں شکیب کی جگہ اوپنر انعم الحق کو بطور متبادل شامل کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 12:38:29

اپنی رائے کا اظہار کریں